سمندری طوفان "گیمی" تائیوان میں تباہی مچاتا ہوا چین میں داخل ہو گیا

سمندری طوفان گیمی

نیوز ٹوڈے :   سمندری طوفان "گیمی" تائیوان میں تباہی مچاتا ہواچین کے ساتھ ٹکرا گیا ـ تائیوان میں خوب تباہی مچا کر گیمی طوفان (چین کے صوبہ فوجیان) میں پہنچ گیا -چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گیمی کے زیر اثر صوبے فوجیان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے - رپورٹ کے مطابق گیمی طوفان اپنی کم شدت کے ساتھ شمال کی جانب بڑھ جائے گا ، لیکن شمالی علاقوں میں طوفان کی وجہ سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا - ایک دن پہلے گیمی طوفان کی وجہ سے تائیوان میں شدید بارشیں ہوئیں اور مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ  260 سے زائد زخمی ہو گۓ -

تائیوان میں طوفان کے دوسرے روز بھی تمام سرکاری اور غیرسرکاری دفاتر ، سکولز اور ٹرین سروس بند رہی ، جبکہ ملکی اور غیر ملکی سینکڑوں پروازیں بھی کینسل ہوئیں - سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گۓ ـ فلپائن میں بھی طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 22 افراد ہلاک ہو گۓ - تائیوان حکام کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی سمندری حدود میں تنزانیہ کے جھنڈے والا کارگو جہاز ڈوب گیا ہے - جہاز کے ڈوبنے سے عملے کے 9 افراد کے لاپتہ ہوجانے سے ان کی تلاش جاری ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+