غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا - یہ واقعہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جہاں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا-اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے ایک علاقہ میں ایک رہائشی عمارت کی بلڈنگ کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 19 سال کا اسرائیلی فوجی جوان ہلاک ہو گیا -

اور اس کے ساتھ موجود 2 ساتھیوں کی حالت خراب ہو گئی ـ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسرائیل کی ملٹری فورس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے - اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ رات گۓ پیش آیا - کمرے میں 3 فوجی جوان سو رہے تھے کہ جنریٹر کا زہریلا دھواں بھر جانے سے ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ 2 کی حالت خراب ہو گئی -غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد اب غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 687 ہو چکی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+