مانچسٹر ایئر پورٹ پر پاکستانی جوان پر پولیس تشدد کے خلاف سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
- 26, جولائی , 2024
نیوزٹوڈے : مانچسٹر ایئر پورٹ پر پاکستانی جوان پر کیے گۓ پولیس کے تشدد پر سینکڑوں افراد کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ -مانچسٹر میں پاکستانی نوجوان پر اس کی ماں کی موجودگی میں کیے گۓ تشدد کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کرنے اور متاثرہ جوان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا - مانچسٹر ایئر پورٹ پر پولیس نے ایک پاکستانی جوان پر تشدد کیا تھا ۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں ایئر پورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر بلایا گیا تھا -
واقعہ میں ملوث پولیس کے جوان کو معطل کر دیا گیا ہے - حکام کے مطابق گریٹ مانچسٹر پولیس فورس نے رضاکارانہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کیلیے انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ سے رابطہ کیا ہے -مانچسٹر کے مئیر کا کہنا ہے کہ اس واقعہ پر عوام میں شدید تشویش ہے ـ واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلیے انڈیپیننڈنٹ آفس آف پولیس نے آغاز کر دیا ہے -
تبصرے