عرب امارات ، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان خفیہ میٹنگ کا ہوا انکشاف

عرب امارات  ،امریکہ اور اسرائیل

نیوز ٹوڈے :  غزہ پر حکومت کے حوالہ سے عرب امارات ، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہوۓ خفیہ اجلاس کا انکشاف ہو ا ہے - مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ، اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان ہونے والے خفیہ اجلاس کا انکشاف ہوا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ میں کس قسم کی حکومت ہو گی - اس اجللاس میں ممکنہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا - دوسری جانب غزہ کے ہاسپٹل میں اسرائیل اور یو اے ای کی حمایت سے سٹرلنک سروس بھی شرو ع کر دی گئی ہے - ایلون مسک نے اسرائیلی حکومت کی اجازت کے 5 ماہ بعد اس سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے ـ فاکس نیوز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسرائیل ، یو ا ۔ اے ۔ ای اور امریکہ کے درمیان خفیہ اجلاس ہوا ہے جس میں اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے کہ جنگ کے بعد غزہ میں کس طرح کی حکومت ہوگی -

اس خفیہ میٹنگ کا انکشاف سب سے پہلے امریکی خبر رساں ادارے (ایکسیوس) نے کیا ہے - اس اجلاس کے میزبان یو اے کے وزیر خارجہتھے ـ اس اجلاس میں مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کیلیے مختص وہائٹ ہاؤس کے کوا رڈینیٹرز بریٹ میک گرک اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر پالیسی مشیر ٹام سیلون بھی شریک ہوۓ - اسرائیل کے وزیر براۓ اسٹریٹجک امور رون ڈرمر اور دو سینیئر اسرائیلی دفاعی افسران نے بھی شرکت کی - یہ میٹنگ عرب امارات کی مندوب لانا نسبیہ کی تجویز پر بلا ئی گئی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+