امریکی نائب صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
- 26, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملا ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے موقع پرکملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، غزہ کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی۔
امریکی نائب صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی جانب ایسے اقدامات کریں جس سے فلسطینی شہریوں کی حالت زار کم ہو سکے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ر کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بات چیت کی، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ اپنا دفاع کیسے کرتا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ اگر وہ منتخب ہوئیں تو وہ نیتن یاہو کے ساتھ مزید جارحانہ رویہ اختیار کریں گی۔ تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ صدر کی تبدیلی سے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسی میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
تبصرے