کریملن: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات کی

ولادیمیر پوٹن

نیوز ٹوڈے :   روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کریملن میں اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات کی۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق بدھ کو ہونے والی ملاقات میں پیوٹن نے بشار الاسد سے کہا کہ بدقسمتی سے وہ خطے میں کشیدگی کا رجحان دیکھ رہے ہیں جس کا اثر شام پر بھی پڑ رہا ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ میں آپ کی رائے میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں کہ خطے میں حالات کیسے ہو رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم اس صورتحال میں تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ رہے ہیں جس کا براہ راست اثر شام پر پڑے گا۔اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ ہماری ملاقات دنیا اور یوریشیائی خطے میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ روس شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا زبردست حامی رہا ہے تاہم اس کے ترکی کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں اور شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد روس اب شام کےساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ 2011 میں شام کی خانہ جنگی کے دوران ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد شام اور ترکی نے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے تاہم اب روس کی کوششوں کے بعد فریقین تعلقات کی بحالی پر رضامندی ظاہر کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+