اسرائیلی کابینہ نے نیتن یاہو حکومت کو لبنان پر راکٹ حملوں کی اجازت دے دی
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی حکومت کو غزہ جنگ میں راکٹ حملوں کی اجازت دے دی - مقبوضہ گولان پر ہونے والے دھماکے کے بعد صیہونی فوج اور حزب اللٰہ کے لڑاکوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے - امریکہ نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے مقبوضہ گولان میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری حماس پرڈال دی ہے - وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 'اسرائیل کی سلامتی کیلیے امریکہ اس کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے- گولان پر ہونےو الے حملے کے بعد اسرائیل لبنانی حکومت سے رابطے میں ہے - اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج بیروت پر حملےکیلیے تیا ربیٹھی ہے - عرب کی خبر رساں ایجنسیز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں گولان میں ہونے والے دھماکے کے بعد نیتن یاہو حکومت کو لبنان میں موجود حزب اللٰہ کے لڑاکوں کے خلاف راکٹ حملوں کا اختیار دے دیا گیا ہے -
کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صیہونی فوج لبنان میں حزب اللٰہ کے لڑاکوں کے خلاف مختصر لیکن مضبوط ایکشن لے - دوسری طرف حزب اللٰہ نے گولان پر ہوۓ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ایران نے اسرائیل کو کسی بھی نئی مہم کے آغاز سے باز رہنے کی دھمکی دے دی ہے -ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان (ناصر کنعانی) نے کہا کہ صیہونی فوج کی لبنان پر حملے کی غیر ذمہ درانہ تیاری خطے میں جنگ اور عدم استحکام میں اضافہ کر سکتی ہے - حزب اللٰہ نے گولان پر ہوۓ حملے کے ذمہ داروں کی جانچ کیلیے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے -
تبصرے