شمالی کیلفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیلنے لگی

جنگل میں لگی آگ

نیوز ٹوڈے :   کیلفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلنے لگی ـ شمالی کیلفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کو امریکہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے تمام واقعات سے بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے - 24 جولائی کو کیلفورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے تین لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے - پارک فائر میں 24 گھنٹے کے اندر اندر آگ کا سائز ڈبل سے بھی زیادہ ہوچکا ہے - اور اس ساڑھے تین لاکھ ایکڑ پر پھیلنے والی آگ کے صرف 10 فیصد حصے پر اب تک قابو پایا جا سکا ہے - حکام کا کہنا ہے کہ ایک 42 سالہ شخص نے اپنی آگ لگی گاڑی کو جان بوجھ کرجھاڑیوں میں دھکیل کر اس آگ کو بھڑکایا -

اس شخص کو 25 جولائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے- حکام کے مطابق پارک فائر میں اب تک 134 سٹرکچر آگ کی زد میں آ کر تباہ ہو چکے ہیں اور 4200 ابھی تک خطرے میں گھرے ہوۓ ہیں - آگ چیکو کے شمال کی  طرف بڑھتی جا رہی ہے ـ بٹ کاؤنٹی کے مخلتف علاقوں سے لوگوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے - حکام کے مطابق آگ 5 ہزار ایکڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے -لیکن 27 جولائی کو درجہ حرارت میں کمی کے باعث اس پر قابو پانے میں آسانی ہو رہی ہے ـ امریکہ میں مخلتف 102مقامات پر اس وقت آگ لگی ہوئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+