امریکہ نے اسرائیلی فٹ بال گراؤنڈ پر حملے کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرا دیا
- 29, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ 'اس بات میں کوئی شک نہیں کہ گولان میں اسرائیل کے فٹ بال گراؤنڈ پر راکٹ حملہ حزب اللٰہ نے کیا ہے- امریکی اعلٰی عہدیدار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہفتے والے دن اسرائیل کے علاقہ مجدل شمس میں فٹبال گراونڈ پر ہونےو الے حملے حزب اللٰہ نے ہی کیے تھے - العربیہ سے بات چیت کے دوران جان کربی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اسرائیلی بچے حزب اللٰہ کے حملوں میں ہلاک ہوۓ - انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حزب اللٰہ نے یہ جان بوجھ کر کیا یا اس سے غلطی سے ہو گیا - امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان (جان کربی) نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے -
جو لبنان کی سرحد سے گولان کی پہاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوے ایک فٹ بال گراؤنڈ میں جانوں کے ضیاع کا باعث بنا - جان کربی نے کہا کہ ہم اسرائیل کی سلامتی کیلیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے -ترجمان کے مطابق اسرائیل کو کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں - امریکہ اسرائیلی سلامتی کیلیے لوہے کی ڈٓھال کا کام کرے گا ـ لبنان میں موجود حزب اللٰہ کے لڑاکوں سمیت جہاں سے بھی اسرائیل کو خطرہ ہو گا -
تبصرے