پیوٹن نے دی امریکہ کو دھمکی روس کے خلاف جرمنی میں میزائلوں کی تعیناتی کے اعلان پر

ولادیمیر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :   جرمنی میں روس کے خلاف میزائل تعینات کرنے کےامریکی فیصلے پر ولادیمیر پیوٹن کی امریکہ کو دھمکی - روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے رو س کے خلاف جرمنی میں میزائلوں کی تعیناتی کے اعلان پر امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو روس بھی اسی رینج اور اسی صلاحیت کے میزائل تعینات کر دے گا -جن کے نشانے پر یورپی ملکوں کے اہداف ہوں گے ـ امریکہ اور جرمنی نے اس مہینے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ نیٹو کی جانب سے یورپی ملکوں کی حفاظت کیلیے 2026 سے زیادہ رینج کے میزائل تعینات کیے جائیں گے -ولادیمیر پیوٹن نے روس کی بحریہ کے خصوصی دن کے موقع پر اتوار کے روز سینٹ برگ میں خطاب کیا اس تقریب میں بھارت اور الجزائر کی بحریاؤں کے نمائندے بھی موجود تھے - پیوٹن نے کہا کہ امریکہ ایک نئی سرد جنگ کا آغاز کر رہا ہے ـ جس کا آغاز جرمنی میں میزائل تعینات کرنے کا اعلان ہے -

پیوٹن نے کہا کہ اس قسم کے ہتھیار جو ہمارے اہداف کو نشانہ بنانے کیلیے تعینات کیے جائیں خواہ وہ جوہری اسلحہ سے لیس ہوں روس سے 10 منٹ کے فاصلے پر ہی رہیں گے - پیوٹن نے کہا کہ ہم امریکی میزائلوں کے جواب میں انہی صلاحیتوں کے میزائل ان کے مقابل تعنات کریں گے ـ تاکہ امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے - ہم اپنے میزائل کے نشانے پر یورپ اور دوسرے خطوں میں موجود امریکی سیٹلائٹس کو رکھیں گے - پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ تناؤ بڑھا رہا ہے ـ اس نے فلپائن اور ڈنمارک کو ٹائیفون میزائل سسٹم بھی دے دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+