رجب طیب اردوان نے فسلطینیوں کی خاطر اسرائیل کو جنگ کی کھلی دھمکی دے دی
- 30, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : لیبیا اور نگورونوقرہباخ کی طرح ترکیہ اسرائیل میں بھی داخل ہو سکتا ہے- ترکیہ کے (صدر رجب طیب اردوان) کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کیلیے اسرائیل میں داخلے سے متعلق اس بیان پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا - ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک دن پہلے حکمران جماعت کی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں مضبوط ہونا ہے تاکہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر گھناؤنے اقدامات کو روکا جا سکے -طیب اردوان نے خطاب کے دوران کہا کہ نگورونوقرہباخ اور لیبیا کی طرح ترکیہ اسرائیل میں بھی داخل ہو سکتا ہے - اور ہمارے پاس اس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بس مضبوط ہونا ہے تاکہ ہم یہ قدم اٹھا سکیں -
ترکیہ کے صدر کے اس بیان کے جواب میں اسرائیل کے وزیر خارجہ نے رجب طیب اردوان کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ ترک صدر عراقی صدر صدام حسین کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں - اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ رجب طیب اردوان کو اسرائیل پر حملے کی دھمکی دیتے ہوے عراق کے سابق صدر صدام حسین کا انجام یاد رکھنا چاہیے - اسرائیل کے وزیر خارجہ کے اس بیان پر ترکیہ حکام نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا - ترک حکام نے کہا کہ 'اسرائیل صدر رجب طیب اردوان کو نشانہ بنا کر اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے'-
تبصرے