فرانس تخریب کاروں کے نشانے پر ، ریلوے کے بعد فائبر نیٹ ورک متاثر

فائبر نیٹ ورک

نیوز ٹوڈے :   فرانس میں تخریب کاری کی کئی وارداتوں سے ملک کے زیادہ تر حصوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک بند ہو گیا - فرانسیسی حکام نے ملک کے زیادہ تر حصوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک پر ہونےو الی تخریب کاری کی کارروائیوں کے بعد سروس بحال کرنے کی کوششیں بڑھا دی ہیں -فرانس پولیس کے ایک ذرائع نے پیر کو مطلع کیا کہ فرانس کے 6 حصوں میں کئی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے متعلقہ فائبر آپٹک نیٹ ورک کو رات کے وقت پیرس سے تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا ہے ـ جس سے انٹر نیٹ کنیکٹیویٹی متاثر ہوئی ہے -

ان تخریب کارانہ کارروائیوں میں مشرقی ، شمالی ، جنوب مغربی اور جنوب مشرقی فرانس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں -تین دن پہلے فرانس کی تیز رفتار ٹرینوں کی ٹائمنگ کو مٹاثر کیا گیا تھا - یہ واقعہ سمر اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے کچھ گھنٹے پہلے کا ہے - فرانس کے وزیر داخلہ (جیرالڈ درما نین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فرانس میں ہونے والی ان تخریب کاارانہ کارروائیوں کے پیچھے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کا ہاتھ ہو-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+