صیہونی فوج کے (بیروت) پر میزائل حملے میں حزب اللٰہ کا سینیئر کمانڈر شہید

بیروت

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج نے بیروت پر کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللٰہ کے سینیئر کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے - صیہونی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ انھوں نے (لبنان کے دارالحکومت بیروت) پر کیے گۓ حملوں میں حزب اللٰہ کے ایک سینیئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے - بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نےبیروت پر 3 ڈرونز میزائل حملے کیے ان حملوں میں حزب اللٰہ کے گڑھ ضاحیہ کے علاقہ میں حزب اللٰہ کے ایک اہم رہنما کو نشانہ بنایا گیا -لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ان حملوں میں 6 افراد شہید جبکہ 74 افراد زخمی ہوۓ جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں -

حملے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کے نیچے دب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے - لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب برکاتی نے کابینہ کا اجلاس بلا لیا ہے - اور اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا - صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں حزب اللٰہ کے جس کمانڈرکو نشانہ بنایا گیا وہ "مجد الشمس" پر ہوۓ حملے میں ملوث تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+