انگلینڈ ساؤتھ پورٹ میں پولیس اور سفید فام انتہا پسند گروہ کے درمیان جھڑپیں

سفید فام گروہ اور پولیس

نیوز ٹوڈے :  (انگلینڈ میں ساؤتھ پورٹ) کی مسجد کے باہر برطانوی پولیس اور سفید فام انتہا پسندوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا - انگلیند کے علاققہ ساؤتھ پورٹ کی مقامی مسجد کے سامنے سفید فام انتہا گروہ کے افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران مظاہرین نے مسجد کے سامنے کھڑی پولیس کی گاڑی کو جلا ڈالا - ـسفید فارم انتہا پسند گروہ کے اراکین کو برطانوی پولیس نے مسجد کی طرف جانے سے روکا جس پر مشتعل مظا ہرین نے مسجد اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا - علاقہ میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اینٹی رائٹز پولیس بلا لی گئی -

ساؤتھ پورٹ کی مسجد کے باہر پر تشدد مظاہروں سے متعلق بیان دیتے ہوۓ برطانیہ کے وزیر اعظم (کئر اسٹارمر) نے کہا کہ 'پر امن ریجن کو پر تشدد اور غنڈہ گرد عناصر کی ہائی جیک کرنے کی کوشش ساؤتھ پورٹ کی عوام کی توہین ہے'- ان کا کہنا تھا کہ پر تشدد عناصر میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی - ساؤتھ پورٹ میں ایک دن پہلے چاقو بردار شخص نے 3 بچیاں ہلاک کر دی تھیں ـ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر کے مطابق حملہ آور ایک شامی شخص تھا جس پر دائیں بازو کے انتہا گروہ نے احتجاج شرو ع کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+