بھارت کی ریاست (کیرالہ) میں لینڈ سلائیڈنگ ، 93 افراد ہلاک
- 31, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : (بھارت کی ریاست کیرالہ) میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 93 ہو گئی - مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے - حکام کے مطابق مون سون کی بارشوں نے چاۓ کے کھیت تباہ کردیے ہیں - شدید بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 93 افراد ہلاک ہو گۓ ہیں ـ جبکہ کیچڑ اور بارشوں میں بہہ کر آنےو الے ملبے سے 250 افراد کو نکالا گیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں طوفانی بارشوں نے سب سے زیادہ ساحلی ریاست کیرالہ کو متاثر کیا ہے -
کیرالہ کے وزیر اعلٰی "پینا ران وجیاۓ" کے میڈیا کو دیے گۓ بیان کے مطابق اب تک کیرالہ میں آنے والی یہ سب سے بد ترین قدرتی آفت ہے - وزیر اعلٰی کے مطاق 93 لاشیں مل چکی ہیں - جبکہ بچاۓ جانے والے مزید 128 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -"بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی" نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھی ایک پوسٹ میں کہا کہ 'ان تمام افراد ، جن کے عزیز و اقارب زخمی ہوۓ ہیں یا ہلاک ہو گۓ ہیں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں-
تبصرے