القاعدہ کے حامی گروہ نے مالی میں کیا ویگنر فوج کے50 اہلکاروں کو قتل
- 31, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : القاعدہ کے حامی گروہ نے کیا دعویٰ روسی فوج کے 50 اتحادیوں کی ہلاکت کا القاعدہ کے ایک اتحادی گروہ نے بیان جاری کیا ہے کہ اس نے مالی میں روس کے اتحادی 50 فوجیوں اور 10 مالی کے سپاہیوں کو ہلاک کر دیا ہے - یہ کارروائی مالی کے شمالی حصہ (کدال ریج ) میں کی گئی ـ جو کہ الجزائر کی سرحد کے ساتھ جڑا ہے - "پرماننٹ سٹریٹجک فریم ورک فار پیس" نام کی باغی جماعت نے کہا ہے کہ 'سرحدی گاؤں میں ہونے والی اس لڑائی میں مالی کے درجنوں سپاہی اور کراۓ کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے'-
مالی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روس کے کراۓ کی فوج ویگنر کی ہلاکتوں کی یہ تعداد بہت زیادہ ہے - پچھلے دو سال سے روسی فوج "ویگنر" مالی میں موجود ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں کبھی نہیں ہوئیں - دوسری جانب ویگنر فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ایک سینیئر کمانڈر سمیت کئی سپاہی ہلاک ہوۓ ہیں -
تبصرے