حماس کے سیاسی ونگ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے: آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای

نیوز ٹوڈے :    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کرکے ہمیں سوگوار کردیا۔آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اسماعیل ہنیہ نے سالہا سال تک اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر باعزت راستے پر لڑا اور شہادت کے لیے ہمہ وقت تیار رہے جب کہ انہوں نے اس راہ میں اپنے لوگوں اور بچوں کی قربانیاں دیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+