والد نے خواہش کے مطابق شہادت حاصل کر لی، مزاحمت ختم نہیں ہوگی: شہید ہنیہ کے بیٹے کا ردعمل
- 31, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : شہید کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھا کہ میرے والد نے جو خواہش کی تھی، وہ مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف اور انقلاب کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔عبدالسلام ہنیہ نے کہا کہ قیادت کے قتل سے فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، حماس آزادی حاصل کرنے تک مزاحمت جاری رکھے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد خود کو روز شہید سمجھتے تھے، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے اور اس فخر سے ہمارا سر بلند ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب تہران کے قلب میں میزائل داغا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ کے ساتھ موجود تھے۔
تبصرے