حماس رہنما (اسماعیل ہنیہ) کو شہید کرنے کیلیے اسرائیل ان کی رہائش گاہ تک کیسے پہنچا

اسماعیل ہنیہ

نیوز ٹوڈے :   مشرق وسطٰی کیلیے تعینات یورپی مبصر نے واضح کر دیا کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں  انقلاب پاسداران کے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود (حماس رہنما اسماعیل ہنیہ) کی رہائش تک اسرائیل کیسے پہنچ گیا - مشرق وسطٰی کیلیے مقرر "ایلیا جے میگنیئر" نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کیلیے ان تک پہنچنے کیلیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے -ایلیا جے میگنیئر کے دیے گۓ بیان کے مطابق اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے واٹس ایپ پیغامات میں جدید ترین اسپائی ویئر لگا کر معلوم کیا کہ اسماعیل ہنیہ کس جگہ قیام پذیر ہیں -

یورپی مبصر کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے سے بات کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا - اسماعیل ہنیہ کی اپنے بیٹے سے کی گئی کال کے ذریعے ان کے مقام کا پتہ لگایا گیا - حماس نے ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی- اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہو ا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+