ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللٰہ خمینی) نے اسرائیل پر حملے کا حکم جاری کر دیا
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس رہنما (اسماعیل ہنیہ) کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے (ایرانی سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی) نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم جاری کر دیا - امریکہ کی ایک نیوز ایجنسی نے یہ خبر جاری کی ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوراً بعد ایران کے سپریم نیشنل قومی سیکیورٹی کے بلاۓ گۓ ہنگامی اجلاس میں ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا ہے -اس سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بات کرتے ہوۓ کہا تھا کہ "اسماعیل ہنیہ کے اس قتل کا بدلہ لینا تہران پر فرض ہے- عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللٰہ خمینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی وجہ فراہم کردی ہے -
اور ایران اپنے اوپر یہ فرض سمجھتا ہے کہ وہ تہران میں قتل ہونے والے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لے ـ ایران کے سپریم لیڈر کے مطابق مجرم اور دہشتگرد اسرائیلی حکومت نے ہمارے مہمان کو ہمارے گھر کے اندر شہید کرکے ہمیں سوگوارکر دیا ہے - ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے اپنی جان قابل عزت راستے میں قربان کی - وہ ہمیشہ شہادت اور جدوجہد کیلیے تیار رہے ـ حتٰی کہ انہوں نے اپنے بچے اور اپنا خاندان بھی اس راہ پر قربان کر دیا -
تبصرے