حماس رہنما کی شہادت کے بعد ایران میں انتقام کا سرخ پرچم لہرا دیا گیا

سرخ پرچم

نیوز ٹو ڈے :  ایران میں سرخ پرچم لہرا دیا گیا ـ ایران کے دارالحکومت تہران میں (حماس رہنما اسماعیل ہنیہ) کی شہادت کے بعد ایران میں انتقام کی علامت سمجھا جانے والا سرخ جھنڈا لہرا دیا گیا - فلسطینی مزاحمتی جماعت حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے شہر تہران میں ہوۓ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گۓ - حماس رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے نۓ صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے کیلیے تہران میں موجود تھے - اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے - اور حماس جماعت نے اعلان کیا ہے کہ اپنے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا سخت اور بد ترین بدلہ لیا جاۓ گا -

ایرانی سپریم لیڈر نے حماس رہنما کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان کے قتل کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہو چکا ہے - دوسری طرف انتقام کی علامت سمجھا جانے والا سرخ پرچم ایران میں لہر ا دیا گیا ہے - ایرانی میڈیا کے مطابق سرخ پرچم ایرانی روایات کے مطابق ایران کی مذہبی اہمیت کے حامل شہر(قم میں قائم مسجد جمکران) پر لہرایا گیا ہے - اس سے پہلے 2020 میں قم میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکہ سے بدلہ لینے کیلیے سرخ پرچم لہرایا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+