اسرائیلی حکومت نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا

نیتن یاہو حکومت کے ترجمان

نیوز ٹوڈے :   ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کی حکومت نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی- نیتن یاہو حکومت کے ترجمان "ڈیوڈ منسر" نے کہا کہ 'اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت سے متعلق اسرائیل کے پاس کوئی معلومات نہیں - اس معاملے پر کوئی بھی بات یا تبصرہ اسرائیلی فوج کرے گی' ـ اسرائیلی ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کیلیے تیار ہیں - ہم اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں -

لیکن حماس جماعت کسی بھی معاہدے پر بات چیت سے گریز کر رہی ہے ـ اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مذاکرات کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار موجود ہے - نیتن یاہو حکومت کے ترجمان نے بیروت میں حزب اللٰہ جماعت کے اہم رہنما کی ہالکت کا دعوٰی بھی کیا اور کہا کہ حزب اللٰہ اور ایران کے ساتھ ہر قسم کی لڑائی کیلیے ہر وقت تیار ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+