حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت امریکی انٹیلیجنس کی کارروئی ہے ، الجزیرہ

امریکی انٹیلیجنس

نیوز ٹوڈے :   قطر کے مشہور ٹی وی چینل "الجزیرہ" کا دعوٰی ہے کہ حماس رہنما کی شہادت میں امریکہ کی انٹیلیجنس شامل ہے - الجزیرہ کے ڈیفینس ایڈیٹر نے اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں ہوۓ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما کی شہادت میں امریکہ کی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا -

ڈیفینس ایڈیٹر کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ایران کی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلیجنس موساد نے اہم کردار اد کیا ہوگا اور ان کو امریکہ کی انٹیلیجنس کی مدد بھی حاصل ہوگی - ان خبروں کے فوری بعد امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حماس رہنما کی شہادت سے متعلق تردیدی بیان میں کہا کہ 'ایران پر ہوۓ اسرائیلی حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں' ـ جبکہ اسرائیل نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+