غزہ: اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کے دوران اسرائیلی ٹارگٹ حملے میں الجزیرہ کا صحافی شہید ہوگیا

الجزیرہ کا صحافی

نیوز ٹوڈے :    غزہ: اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کے دوران اسرائیلی ٹارگٹ حملے میں الجزیرہ کا صحافی شہید ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے الجزیرہ ٹی وی کے صحافی اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الریفی کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

دونوں صحافی شمالی غزہ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کر رہے تھے کہ فضائی حملہ کیا گیا۔انخلاء کے حکم کے بعد، دونوں اس وقت علاقے سے نکل گئے جب دوسرے حملے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 108 صحافی اور 165 میڈیا ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو تہران شہر میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

حماس نے تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔ ہنیہ ایرانی صدر کی  حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں تھے کہ ان کی رہائش گاہ پر حملہ کر کے  شہید کر دیا گیا۔فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی سربراہ اور حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+