ٹرمپ یا کملا، فیصلہ کن امریکی ریاستوں میں کون آگے ہوگا؟ نیا سروے جاری

ٹرمپ یا کملا

نیوز ٹوڈے :    ایک نئے سروے کے مطابق، کملا ہیرس امریکی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی 7 سوئنگ ریاستوں میں سے 4 میں ٹرمپ سے آگے ہیں۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے مشی گن میں 11 پوائنٹس کی برتری حاصل کی، جب کہ کملا نے ایریزونا، وسکونسن اور نیواڈا میں ٹرمپ پر 2 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔

سروے کے مطابق ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا میں 4 پوائنٹس اور شمالی کیرولینا میں 2 پوائنٹس سے آگے ہیں جب کہ جارجیا میں دونوں کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ عوامی سروے 24 سے 28 جولائی تک کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+