ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کا کام ہے یا نہیں: امریکہ

امریکہ

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کی کارستانی تھی یا نہیں۔ انہوں نے ان رپورٹس کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے پر کام کر رہا ہے، حالیہ واقعات کے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔جان کربی نے کہا کہ امریکا نہیں مانتا کہ کشیدگی میں اضافہ ناگزیر ہے، صدر بائیڈن کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ دو امریکی اور ایک برطانوی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+