اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا: نیتن یاہو
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : تہران اور بیروت میں حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے پراکسیز کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اسرائیل اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم شیطانی ایران کے محور کے خلاف جنگ میں ہیں، کل ہم نے مجدال شمس میں قاتلانہ حملے کے ذمہ دار نصر اللہ کے نائب کو ختم کیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو کسی بھی جگہ سے بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیل کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیروت حملے کے بعد اسرائیل کو ہر طرف سے خطرات کا سامنا ہے۔ ہم کسی بھی خطرے کے پیش نظر متحد رہیں گے۔
تبصرے