متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

متحدہ عرب امارات

نیوز ٹوڈے :    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 18 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم یا آنے والے پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا جس کی وجہ سے ان میں سے بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا اور کئی کو 14 سے 15 سال کی سزا سنائی گئی۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ اس جرم میں 5 سے زائد پاکستانی ملوث تھے۔ عمر قید جیسی سزائیں سنائی گئیں، ان میں سے بیشتر کو ملک سے بے دخل بھی کر دیا گیا اور ایسے پاکستانی عمر بھر کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے ویزے حاصل نہیں کر سکیں گے، وہ خلیجی ممالک کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔

بخیت عتیق الرمیتی نے پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات یا خلیجی ممالک میں رہتے ہوئے محتاط رہیں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے خلاف کوئی پروپیگنڈہ نہ کریں اور نہ ہی اپنے پیجز پر کوئی منفی پروپیگنڈا پوسٹ کریں۔ شیئر کریں اگر ایسا کیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یو اے ای میں رہنے والا کوئی پاکستانی فیس بک یا کسی دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر منفی پوسٹ شیئر یا لائک کرتا ہے تو اس کا پیج بھی یو اے ای میں رہتے ہوئے بلاک کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+