شناختی کارڈ بنوانا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے

شناختی کارڈ

نیوز ٹوڈے :   بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی بیٹی کو آدھار (شناختی کارڈ) حاصل کرنا مشکل ہوگیا، ڈائریکٹر نے اسے ہراساں کرنے کے مترادف قرار دیا۔ہنسل مہتا نے حال ہی میں سرکاری افسران پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی نے کئی بار اندھیری ایسٹ میں آدھار دفتر کا دورہ کیا، لیکن ہر بار اسے کسی نہ کسی بہانے واپس بھیج دیا گیا۔ صورتحال انتہائی مایوس کن اور پریشان کن تھی۔ 

ہنسل مہتا نے اپنی شکایت میں آدھار اور یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔ ڈائریکٹر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی تمام ضروری دستاویزات مکمل کر لیں۔ دوبارہ رجوع کریں۔ جبکہ کچھ صارفین ہنسل مہتا کے حق میں بولتے نظر آئے اور حکومتی نظام کی خامیوں پر سوال اٹھائے۔ ہنسل مہتا کا کہنا ہے کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور حکام سے بہتر سلوک کے مستحق ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+