امریکہ نے اپنا جنگی سمندری بیڑہ خلیج فارس میں تعینات کر دیا

جنگی سمندری بیڑہ

نیوز ٹوڈے :   لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد امریکہ نے اپنا ببحری بیڑہ خلیج فارس میں تعینات کر دیا - ایران اور لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد امریکہ نے اپنا بحری جنگی بیڑہ "روز ویلٹ" خلیج فارس میں پہنچا دیا - امریکہ کے ایک نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحری بیڑے روز ویلٹ کے ساتھ 6 عدد میزائل بردار جہازز بھی ہیں - اس سے پہلے ہی امریکہ کے 5 سمندری جنگی جہاز بحیرہ روم میں تعینات ہیں -

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام ، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر امریکہ کے جاسوسی طیاروں نے بھی پروازیں شروع کر رکھی ہیں - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے جاسوسی طیاروں نے اسرائیل ، لبنان اور شام کی ساحلی پٹی پر لگاتار 4 گھنٹے تک اڑان بھر کر خفیہ معلومات اکٹھی کیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+