حماس رہنما (اسماعیل ہنیہ) کی شہادت بم دھماکے سے ہوئی ، نیو یارک ٹائمز
- 02, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس رہنما (اسماعیل ہنیہ) کی تہران میں شہادت سے متعلق امریکہ کے اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ 'اسماعیل ہنیہ بم بلاسٹ میں شہید ہوۓ ہیں- جوکہ پہلے سے ہی ان کے کمرے میں نصب تھا' ـ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ تہران میں ہونے والے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے تہران میں موجود تھے - جہاں پر ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کر دیا گیا ـ اس حملے میں ان کا ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہو گیا - امریکہ کے ایک اخبار دی نیو یارک کا دعوٰی ہے کہ ایران کے دارالحکومت شہر "تہران" کے جس کمرے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ موجود تھے وہاں پر پہلے سے ہی ایک بم نصب کر دیا گیا تھا ـ جسے بعد میں ریمورٹ کنٹرول سے بلاسٹ کیا گیا -
امریکی اخبار نے خفیہ ذرائع کی معلومات سے دعوٰی کیا ہے کہ حماس رہنما جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے وہ انقلاب فورس کی زیرنگرانی تھا -او اس ہوٹل میں 2 مہینے پہلے ہی بم پہنچا دیا گیا تھا ـ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورے ہوٹل کی عمارت ہل گئی اور کھڑکیاں وغیرہ ٹوٹ گئیں - اور عمارت کی بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچا - امریکہ کے اخبار کے مطابق یہ واقعہ ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی اور انقلاب پاسداران کیلیے شرمندگی کا باعث ہے - ذرائع کی امریکی اخبار کو دی گئی رپورٹ کے مطابق یہ تو معلوم نہ ہو سکا کہ بم کو ہوٹل میں کس طرح چھپایا گیا البتہ اس قتل کی منصوبہ بندی میں مہینوں لگے -
تبصرے