نائن الیون حملوں کے پلانر شیخ خالد نے ایک ایم شرط پر ساتھیوں سمیت اعتراف جرم کر لیا

(نائن الیون حملوں کے پلانر

نیوز ٹوڈے:    گیارہ دسمبر 2011 میں امریکہ پر ہوۓ حملوں کے منصوبہ ساز خالد شیخ اور اس کے دیگر دو ساتھیوں نے اس شرط پر کہ انہیں سزاۓ موت نہ دی جاۓ اعتراف جرم کر لیا - مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی دی گئی رپورٹ کے تحت اس پلی ڈیل میں خالد شیخ محمد ، ولید محمد صالح مبارک بن عطاش اور مصطفٰی احمد الحوسوی ملزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں موت کی سزا نہ دی جائے تو وہ اپنا جرم قبول کر لیں گے - امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے ساتھ ہوۓ اس معاہدے کا اعلان سب سے پہلے پراسیکیوٹر نے ان کے اہل خانہ کوبھیجے گۓ خطوط میں کیا گیا -

چیف پراسیکیوٹر( ریئر ایڈمرل ایرون روغ) کی جانب سے این تینوں ملزمان کے اہل خانہ کو بھیجے گۓ خطوط میں لکھا گیا تھا کہ ممکنہ سزاۓ موت سے بچنے کیلیے تینوں ملزمان چارج شیٹ میں درج 976 افراد کے قتل اور دیگر تمام الزامات قبول کرنے پر راضی ہو گے ہیں - پچھلے کئی سالوں سے یہ تینوں افراد بغیر کسی مقدمے کے امریکی جیل میں بند ہیں ـ امریکی محکمہ دفاع نے ابھی تک تینوں ملزمان کے ساتھ طے پانے والی پلی ڈیل کی شرائط شائع نہیں کیں -نائن الیو حملوں میں تقریبا 3 ہزار لوگ نیو یارک ، ورجینیا اور پنسلوینیا پر ہوۓ حملوں میں مارے گۓ تھے ـ ان حملوں کے بعد امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوۓ افغانستان اور عراق پردھاوا بولا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+