بنگلہ دیش نے لگائی پابندی جماعت اسلامی پر

بنگلہ دیش

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش میں ہوۓ کوٹہ سسٹم کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد  (حسینہ واجد) کی حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلباء تنظیم "چھاترو شبر" پر پابندی لگا دی - بین الاقومی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی حسینہ واجد حکومت نے جماعت اسلامی کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوۓ اس پر پابندی لگا دی - رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کی طلباء تنظیم کو حالیہ احتجاجی مظاہروں میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے - میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پر دہشتگردی کے قانون کے مطابق پابندی لگائی گئی -

جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومتی اتحادی 14 جماعتوں نے مل کر کیا ـ جماعت اسلامی  بنگلہ دیشی رہنماؤں نے اس حکومتی فیصلے کو غیر قانونی ، غیر آئینی ، اور ماوراۓ عدالت قرار دے دیا - سرکاری ملازمتوں کیلیے کوٹہ سسٹم کے خلاف پچھلہ ماہ طالب علموں نے احتجاج کیا تھا -طالب علموں کے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گۓ تھے  اور 10 ہزار سے زائد احتجاجی مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+