بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ، اسرائیل میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

فوجی بھیجنے کا فیصلہ

نیوز ٹوڈے:   امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سازوسامان بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی جہاز بھی خلیج فارس روانہ کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز ہیں جب کہ 5 امریکی جنگی جہاز پہلے ہی مشرقی بحیرہ روم میں تعینات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام، لبنان اور اسرائیل کے ساحلوں پر امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پروازیں کیں اور انٹیلی جنس ڈیٹا اکٹھا کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+