شہید اسماعیل ھنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر سے آخری گفتگو وائرل ہوگئی

آخری گفتگو وائرل

نیوز ٹوڈے :  ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے خامنہ ای سے اپنی آخری گفتگو میں کہا کہ ’’جب ایک لیڈر چلا جاۓ گا تو دوسرا لیڈر اس کی جگہ لے گا، یہ دنیا کا طریقہ ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے‘‘۔

اسماعیل ہنیہ نے ایرانی سپریم لیڈر سے کہا کہ 'اللہ ہی زندگی دیتا ہے اور چھینتا ہے، وہی ہمیں ہنساتا اور رلاتا ہے، ۔آخری گفتگو میں حماس کے سربراہ نے خامنہ ای کے لیے دعا کی کہ "خدا آپ کو لمبی عمر، امن اور صحت عطا فرمائے"۔

اس کے جواب میں خامنہ ای نے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ سے کہا کہ "آپ اتنے چھوٹے گروہ ہیں جو امریکہ، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کی ایک بڑی فوج کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں"۔

اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تباہ کرنا ممکن ہے، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہوگا۔واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی میت کو قطر منتقل کر کے ان کی رہائش گاہ لایا گیا جہاں ان کی تدفین کی ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+