ایران آج اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے ، امریکی ویب سائٹ کا دعوٰی

ایران اسرائیل پر حملہ

نیو زٹوڈے :  ایران کی جانب سے آج اسرائیلی حملوں کا جواب دیے جانے کے امکا نا ت ہیں - امریکہ کی ویب سائٹ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ بیروت پر آج تہران سے حملہ ہو سکتا ہے - امریکی ویبسائٹ کا دعوٰی ہے کہ ایران اپنے اوپر ہوۓ حملوں کے جواب میں پیر کے روز بیروت پر حملہ کر سکتا ہے - اسرائیلی ویب سائٹ نے امریکہ اور اسرائیل کے عہدہ داروں کے حوالے سے بتایا کہ 'ایران اور اس کے اتحادی پیر کے دن اسرائیل پر حملہ آور ہو سکتے ہیں-ویب سائٹ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کا اسرائیل پر حملہ 13 اپریل جیسا لیکن اس سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا - اور اس مرتبہ اس حملے میں ایران کے ساتھ حز ب اللٰہ بھی شامل ہو سکتا ہے -

ویب سائٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی (سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل گوریلا) بھی ایک دن پہلے مشرق وسطٰی میں پہنچ چکے ہیں -  "ایران کے سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہو چکا ہے" - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کا چناؤ کیا ہے اور ایران ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنے اوپر فرض سمجھتا ہے -ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران اپنا بدلہ شدید طریقے سے لے گا - مناسب جگہ اور طریقے سے بدلہ لیا جاۓ گا ـ دہشتگرد اسرائیل کو اس جرم کا سخت انجام بھگتنا ہوگا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+