بیروت میں ترکیہ کے سفارت خانے پر اسرائیلی پرچم لہرانے پر ترکیہ کا شدید احتجاج

اسرائیلی پرچم لہرانے پر ترکیہ کا شدید احتجاج

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل میں قائم ترکیہ کے سفارتخانے پر ڈرون کی مدد سے اسرائیلی جھنڈا لہرانے پر ترکیہ کا شدید احتجاج - اسرائیل کے شہر بیروت میں ترکیہ کے سفارتخانے پر ڈرون کی پرواز اور اسرائیلی پرچم لہرانے پر ترکیہ میں اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے - جمعے کے دن ترکیہ نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا اور اپنے تمام سفرتخانوں پر اپنا پرچم بھی سرنگوں کر دیا تھا - اسرائیل میں قائم ترکیہ کے سفارت خانے پر ترکیہ کا پرچم سر نگوں دیکھ کر ایک شخص نے ڈرون کی مدد سے اسرائیلی جھنڈا ترکیہ کے سفارتخانے پر لہرا دیا -

ترکیہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرون کم از کم آدھے گھنٹے تک ترکیہ کے سفارت خانے کے اوپر پرواز کرتا رہا - ترکیہ نے اس حرکت پر اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اسکی اس حرکت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور سفارتخانوں کو حاصل سفارتی استثنٰی کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے- ترکیہ کے اس احتجاج پر اسرائیل کے وزیر (بن گویر) نے کہا کہ "ترکیہ کا سفیر اپنا جھنڈا اتار کر اپنے ملک واپس چلا جائے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر خارجہ ترکیہ کے سفیر کو اپنے ملک سے بے دخل کریں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+