برطانیہ میں مساجد کی حفاظت کیلیے فوری طور پر سیکیورٹی کا اعلان کر دیا گیا
- 05, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں مسجدوں کی حفاظت کیلیے فوری طور پر سیکیورٹی کا انتثظام کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے - برطانیہ کے وزیر داخلہ نے نسل پرستوں کے حملوں کے خطرے کی وجہ سے پورے برطانیہ میں موجود مسجدوں کی حفاظت کیلیے فوری طور پر سیکیورٹی کے نفاذ کا اعلان کر دیا- برطانیہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 'برطانوی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق اہم مسجدوں کی حفاظت کیلیے ایمرجنسی کی صورت میں ریپڈ رسپانس فورس کو بلایا جا سکے گا - برطانیہ کی وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی حالت میں مدد کیلیے مقامی حکام ، پولیس اور ریپڈ رسپانس فورس کو طلب کیا جا سکتا ہے - اس فورس کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ کمیونٹی کی حفاظت کرے اور مسجدوں میں عبادت کے عمل میں دخل انداز افراد کے خلاف کارروائی کرے'- برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہم مجرمانہ رویے ، انتہا پسندی اور نسلی حملوں کو برداشت نہیں کر سکتے -
اس سے پہلے بھی برطانوی وزیر اعظم (کیئر اسٹارمر) برطانوی سڑکوں پر عدم استحکام کو بائیں بازو جماعت کی دہشتگردی قرار دے چکے ہیں - برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم کمینٹی کو نشانہ بنانے والے ان غنڈوں سے قانون پوری طاقت کے ساتھ نمٹنے گا - انہوں نے کہا یہ احتجاج نہیں بلکہ غنڈہ گردی ہے ـ ایسے غنڈوں کیلیے برطانیہ کی سڑکوں پر کوئی جگہ نہیں ـ برطانیہ میں "ہل ، لیور پول ، مانچسٹر ، برسٹل ، اسٹول آن ٹرینٹ ، بلفاسٹ اور بلیک پول سمیت 24 سے زیادہ شہروں کے اندر نسل پرستوں کے حملوں میں ڈیڑھ سو سے زائد پولیس کے جوان اور درجنوں شہری زخمی ہو چکے ہیں- یہ احتجاج ساؤتھ پوررٹ میں ہوۓ بچوں کے قتل کے بعد شروع ہوا ـ جس کی ذمہ داری ایک مصری شخص پر ڈالی گئی -
تبصرے