بنگلہ دیش میں ایک مرتبہ پھر ہنگامی صورتحال ، 76 افراد ہلاک

ہنگامی صورتحال

نیوز ٹوڈے :  بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں اور ہنگاموں میں 76 شہری ہلاک ہوگۓ - بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے سخت گیر انتقامی رویے کی وجہ سے طالب علموں نے پورے ملک میں سول نافرمانی کی کال دے دی - طلبہ تحریک کے ساتھ ملحقہ طالب علموں کے مطابق حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے ـ مختلف شہروں میں جاری ہنگاموں میں 76 شہری جاں بحق ہو گے ـ ہلاک ہونے والے زیادہ تر شہری سراج گنج کے رہائشی ہیں - طلبہ تحریک کے مطابق جن افراد کو حکومت نے احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا معاہدے میں ان کو رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا -

لیکن اب ان کو رہا کرنے کی بجاۓ ان پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں ـ طلبہ تحریک کے قائدین کو رہا کرنے کے حکومتی انکار پر ایک مرتبہ پھر پورے ملک میں اشتعال کی لہر دوڑ گئی - اور طالب علموں نے اپنی تحریک کا دوبارہ آغاز کر دیا ـ طالب علموں نے بنگلہ دیش کی عوام سے ساتھ دینے اور حکومت مخالف اس تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے ـ اس تحریک کو سول نافرمانی میں تبدیل کیا جا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+