ایران آج اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتا ہے: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکی ویب سائٹ

نیو زٹوڈے :     ایک امریکی ویب سائٹ نے تہران اور بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایرانی حملوں سے خبردار کیا ہے۔امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پیر کو تہران اور بیروت میں اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتا ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اس کے پراکسی پیر تک اسرائیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا ہی ہوگا لیکن بڑے پیمانے پر ہوگا اور اس بار ایران لبنان سے حزب اللہ کو بھی ملوث کرسکتا ہے۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ مائیکل کوریلا گزشتہ روز مشرق وسطیٰ پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر براہ راست حملے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

بعد ازاں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے۔میجر جنرل باقری نے کہا کہ کئی اقدامات کرنے ہوں گے، اسرائیل کو توبہ کرنا پڑے گی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کا انتقام سخت ہوگا، ہم مناسب وقت، جگہ اور طریقہ پر انتقام لیں گے اور دہشت گرد صہیونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کر دیا گیا تھا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+