عراق میں امریکی بیس پر راکٹ حملہ ، کئی فوجی ہلاک

راکٹ حملہ

نیوز ٹوڈے :   عراق میں امریکی فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے میں کئ امریکی فوجی ہلاک ہو گۓ ـ امریکہ کے عہدہ داروں نے فوجی اڈے پر ہوۓ حملے کی تصدیق کر دی - امریکی عہدہ داروں کے مطابق یہ راکٹ حملہ (الاسد ایئر بیس) پر ہوا - الاسد ایئر بیس پر دو راکٹ فائر کیے گۓ ـ جن میں سے ایک راکٹ بیس کے اندر جا گرنے سے کئی فوجی اہلکار ہلاک ہوگۓ - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 'حملے سے ہونےو الے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے'-

امریکی اڈے پر حملہ اس وقت ہوا جب فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد مشرق وسطٰی میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے - پچھلے ہفتے تہران میں حماس کے رہنما (اسماعیل ہنیہ) کو اسرائیل نے شہید کر دیا تھا جس کے پر ایران نے اسرائیل کے خلاف شدید کارروائی کا اعلان کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+