برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول تک بنگلہ دیشی مستعفی وزیر اعظم بھارت میں رہیں گی

(حسینہ واجد)

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول تک (بنگلہ دیشی سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد) بھارت میں قایم کریں گی - بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد کو برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت نے قیام کرنے کی اجازت دے دی ہے - بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ 'جب تک حسینہ واجد کو برطانیہ میں سیاسی پناہ نہیں ملتی وہ بھارت میں ہی رہیں گی- میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد نئی دہلی میں رہائش پذیر  ہیں جہاں وہ اپنی بیٹی سے بھی ملاقات کریں گی -بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد (بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی) نے اپنی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا کر سیکیورٹی کے معملات کا جائزہ لیا اور برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بنگلہ دیش کی مستعفی وزیر اعظم حسینہ واجد کو بھارت میں خفیہ ٹھکانہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا -

بنگہ دیش میں پچھلے ایک مہینے سے جاری احتجاجی مظاہروں اور سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا - حسینہ واجد سولہ سال بنگلہ دیش کی وزیر اعظم رہیں- انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد بھارت کے شہر "گرتلہ" پہنچ چکی ہیں جہاں سے بھارت ان کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلیے تیار ہے - بنگلہ دیش میں اس وقت "آرمی چیف وقار الزمان" کے بنگلہ دیش کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+