روس کے سابقہ وزیر دفاع ایران پہنچ گۓ
- 06, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایران پہنچ گۓ - روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری (سرگئی شوئیگو) نے تہران میں پاسداران انقلاب کے اعلٰی عہدہ دار اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کے عہدہ پر فائز کمانڈر ریئر ایڈمرل (علی اکبر احمدیان) سے ملاقات کی - میڈیا کے مطابق سرگئی شوئیگو جو کہ سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے قبل روس کے وزیر دفاع کے عہدہ پر فائز رہے - تہران میں ایران کے نۓ صدر (مسعود پیز شکیان) سپریم نیشنل سلامتی کے سیکرٹری اور سبربراہ براۓ جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے - پچھلے ہفتے ایران میں ہوۓ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی روس نے پر زور مذمت کی تھی -اور ایسے تمام فریقین سے التماس کی تھی کہ ایسے حالات پیدا نہ کریں جن سے مشرق وسطٰی علاقائی جنگ کا میدان بن سکتا ہے -
وسیم حسن
تبصرے