بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی شہری اور طالب علموں سے متعلق ہائی کمشنر (سید احمد معروف) کا بیان
- 06, اگست , 2024
نیوز ٹودے : بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے بارے میں ہائی کمشنر کا بیان سامنے آ گیا - بنگلہ دیش میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں اور حسینہ واجد کے مستعفی ہو جانے کے بعد بگڑے حالات میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طالب علموں سے متعلق ہائی کمشنر کا جو بیان سامنے آیا ہے- اس کے مطابق بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کا کہنا ہے کہ 'وہ پاکستانی شہریوں اور خاص طور پر زیر تعلیم طالب علموں سے رابطے میں ہیں- ـ
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جیسے ہی حالات بگڑنا شروع ہوۓ تو ہم نے طالب علموں کو ہائی کمشنر آفس بلا لیا تھا - اور جو طالب علم ہمارے آفس نہیں پہنچ سکے ان سے رابطے میں ہیں - سید احمد معروف کے مطابق طالب علموں کو ان کے کمروں تک محدود کر دیا گیا ہے - ہائی کمشنر کے مطابق بنگلہ دیش میں تعلیم حاصل کرنے والے 144 بچوں میں سے ایک تہاٰئی حصہ تو پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے - بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے سولہ سالہ اقتدار کے بعد اپنا استعفٰی دے د یا اور بھارت فرار ہو گئیں -
تبصرے