کملا ہیرس نے ٹرمپ کی ڈیبیٹ پیشکش کو مسترد کر دیا، صدارتی بحث تقریباً ختم

کملا ہیرس

نیوز ٹوڈے :    امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش مسترد کر دی ہے جس سے اس بار صدارتی مباحثے کا امکان تقریباً ختم ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اے بی سی نیوز پر ڈیبیٹ کرنے سے انکار کے بعد کملا ہیرس نے ڈیبیٹ کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ وہ 10 ستمبر کو ہونے والے مباحثے میں موجود ہوں گی جو ڈونلڈ ٹرمپ نے طے کیا ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صرف 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر پنسلوانیا میں کملا ہیرس سے بحث کے لیے تیار ہیں۔اگر کملا سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فاکس نیوز پر بحث نہ کرتیں تو شاید اس بار صدارتی بحث نہ ہو۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+