بنگلہ دیش کی کشیدہ صورتحال پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا
- 06, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیشی وزیراعظم کے استعفیٰ پر امریکی سینیٹر چک شومر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے بہادر مظاہرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا کہ جائز مطالبات کے خلاف پرتشدد ردعمل نے حسینہ واجد کے اقتدار کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کے لیے انصاف کا مطالبہ ہے، امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں متوازن عبوری حکومت کا قیام ضروری ہے، بنگلہ دیش ایک عبوری حکومت چاہتے ہیں جو سب کے حقوق کا احترام کرے اور قبل از وقت انتخابات کرائے۔
تبصرے