پاکستان پوسٹ نے امریکہ کے لیے پارسل کی بکنگ بند کر دی، وجہ کیا بنی؟

پاکستان پوسٹ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان پوسٹ نے ایک ماہ کے لیے امریکا کے لیے پارسل کی بکنگ روک دی ہے۔

پاکستان پوسٹ نے امریکہ کے لیے پارسلز کی بکنگ روک دی ہے جس کے بعد ای کامرس کے ذریعے بھیجنے والوں کے آرڈرز کینسل ہونے لگے ہیں۔ کہا گیا کہ پاکستانی پیکیجنگ کا معیار بہتر نہیں ہے۔ دوسری جانب آرڈرز کینسل ہونے سے امریکا میں پاکستانی مصنوعات کی تجارت ٹھپ ہونے لگی ہے۔

چھوٹے تاجروں اور ای کامرس سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سامان کی امریکا ترسیل کو یقینی بنائے اور بکنگ پر پابندی ختم کرے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+