والدہ مایوس ہیں سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، حسینہ واجد کے بیٹے کا اعلان

حسینہ واجد کے بیٹے

نیوز ٹوڈے :    بنگلہ دیش میں ایک ماہ کے پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دینے اور بھارت فرار ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ بہت مایوس ہیں اور سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔بنگلہ دیش کے مستعفی وزیراعظم کے صاحبزادے اور ان کے مشیر برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سجیب واجب نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حسینہ واجد نے اقتدار سنبھالا تو بنگلہ دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو ترقی دی اور اسے ایشیا کے بڑھتے ہوئے شیروں میں شامل کیا۔سجیب واجد نے کہا ہے کہ حسینہ واجد بہت مایوس ہیں اور وہ سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست ہے۔

واضح رہے کہ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے صاحبزادے اور حسینہ واجد کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر سجیب واجد نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ویڈیو میں، انہوں نے ملک کی سیکورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کے اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں کیونکہ لاکھوں مظاہرین نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ میں مقیم صجیب نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور اپنے ملک کی حفاظت کریں اور آئین کو برقرار رکھیں، جس کا مطلب ہے کہ ایک منٹ کے لیے بھی غیر منتخب حکومت کو اقتدار میں نہ آنے دیں۔ یہ آپ کا فرض ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کے وزیراعظم اب استعفیٰ دے کر بھارت پہنچ گئی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+