کتنے پاکستانی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں؟ سروے کے نتائج جاری
- 06, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 62 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا کہا جب کہ 24 فیصد نے بائیکاٹ نہ کرنے کا کہا۔سروے کے نتائج کے مطابق بائیکاٹ کرنے والوں میں اکثریت 30 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے، اس عمر کے 67 فیصد لوگوں نے بائیکاٹ کا کہا۔
30 سے 50 سال کی عمر کے 59 فیصد پاکستانیوں نے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 56 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھنے کا دعویٰ کیا۔سروے میں 65 فیصد مرد اور 58 فیصد خواتین نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا۔بائیکاٹ کی شرح شہری آبادی میں زیادہ ہے، شہروں میں 68 فیصد اور دیہی علاقوں میں 59 فیصد اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔
تبصرے