امریکہ میں سیاسی شخصیات کے مبینہ قتل کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری کو سزا سنا دی گئی
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : (سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) اور دوسری سیاسی شخصیات کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزا سنا دی گئی - رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری "آصف مرچنٹ" پر اگست یا ستمبر میں نیو یارک میں ایک کراۓ کے قاتل کے ساتھ مل کر دونلڈ ٹرمپ اور کچھ سیاسی شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا تھا - میڈیا کے مطابق 46 سالہ محمد آصف پر امریکی وزارت انصاف نے ایرانی حکومت کے ساتھ تعلقات کا الزام بھی عائد کیا ہے - (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ اس سازش کا مین ٹارگٹ ڈونلڈ ٹرمپ تھے - امریکی محکمہ انصاف کے مطابق محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہے اور امریکہ میں رہتا ہے ـ اس کا تعلق کراچی سے ہے - محمد آصف کے پاکستان کے ساتھ ساتھ ایران میں بھی بیوی بچے موجود ہیں اور وہ کئی دفعہ ایران اور عراق جا چکا ہے -
امریکی محکمے اوصاف کے مطابق محمد آصف کے منصوبے کے 3 حصے تھے ان میں احتجاج کی پلاننگ ، ہدف کے گھر سے یو ایس بی کی چوری اور کسی سیاسی شخصیت کے کا قتل - میڈیا کے مطابق اس سازش کا اصل نشانہ امریکی حکومت کے سابقہ صدر تھے - محمد آصف نے جن کراۓ کے قاتلوں سے رابطہ کیا اصل میں وہ ایف بی آئی کے کارکن تھے - محمد آصف کو 12 جولائی کو امریکہ سے باہر جانے کی تیاری کرتے ہوۓ گرفتار کیا گیا - امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد آصف کا پنسلونیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ہوۓ حملے میں کو ئی کردار نہیں-
تبصرے